منزل إ عشق

تحریر : لینا خان

Manzil-e-Ishq Leena Khan Episode-10

Manzil-e-Ishq Leena Khan Episode-10

اسد گفٹ اور پھول لے کر علیزے کے گھر جاتا ہے۔۔۔
بیل دینے پر اسلم دروازہ کھولنے آتا ہے۔۔۔
سلام! انکل۔۔۔۔
وسلام بیٹا۔۔۔ آپ کون؟؟

انکل میرا نام اسد ہے۔۔۔۔
معاف کرنا بیٹا۔۔۔ میں نے پہچانا نہیں۔۔۔۔ آپ کو کس سے ملنا ہے۔۔۔
انکل میں ۔۔۔۔۔۔۔۔
اسد تم یہاں۔۔۔

اس سے پہلے کے اسد اسلم کے سوال کا جواب دیتا حنا درمیان میں بولتی ہے۔۔۔
جی آنٹی وہ بس اتنے دونوں سے علیزے آفس نہیں آرہی۔۔۔۔
آؤ اندر چل کر بات کرتے ہیں۔۔۔۔ علیزے کی طعبیت ٹھیک نہیں تھی۔۔

اس لیے وہ آفس نہیں آرہی۔۔۔ حنا صحن تک آتے ہوۓ علیزے کے آفس نہ آنے کی وجہ بتاتی ہے۔۔۔۔
اسلم اپنی بیوی کو دیکھتا ہے کہ یہ علیزے کے بارے میں جھوٹ کیوں بول رہی ہے۔۔۔۔
بیٹا تم یہاں بیھٹو میں علیزے کو بولا کر لاتی ہوں۔۔۔

حنا اقصٰی کو چاۓ کا بول کر علیزے کے کمرے میں جاتی ہے۔۔۔
علیزے باہر تیرا عاشق آیا ہے۔۔۔ پھول اور کچھ تحفے لے کر۔۔
اماں کون سا آیا ہے؟؟

علیزے اسد آیا ہے۔۔۔ اور تیرے ابا کے ساتھ بیھٹا ہے۔۔۔ تیرے بارے میں پوچھ رہا ہے۔۔۔
اماں مجھے نہیں ملنا اب اس سے۔۔۔۔ اور ابا نے بھی سوال کر کر کے کان کھا لینے ہیں۔۔۔۔ کون ہے؟ کہاں رہتا ہے؟؟؟؟ اور پھر ابا کا اتنا لمبا لکچر۔۔۔۔۔

علیزے تیرے ابا کو میں سنبھال لوں گی۔۔۔ تو بس اس تجوری(اسد) کو سنبھال… اور ہاں ایک اور بات تو بتا تو آفس کیوں نہیں جا رہی۔۔۔۔

اماں میں اس تجوری کو کیسے سنبھالوں۔۔۔ یہ تو پہلے ہی ہاتھ سے نکل گئی ہے۔۔۔۔ اور علیزے کسی کو اپنا وقت ایسے ہی نہیں دیتی۔۔۔

کیا بولے جا رہی ہے صاف صاف بول علیزے ۔۔۔
اماں یہ اسد نکاح کر چکا ہے۔۔۔ اب یہ میرے ساتھ وقت گزار سکتا ہے اور چھوتے موٹے تحفے دے گا پر مجھے بڑا چاہیے۔۔۔ ایسے تحفے تو اور بھی بہت ملتے ہیں۔۔۔۔

اچھا ابھی صرف نکاح ہوا ہے۔۔۔ اور میں نے تمہاری طعبیت خرابی کا بہنا کیا ہے تو ایک کام کر ابھی باہر نہ جا۔۔۔ اگر فون کرے تو فون پر ناراضگی کا اظہار کری اور مان جائیو۔۔۔ ابھی بہت کچھ ہو سکتا ہے۔۔۔۔

اماں کچھ نہیں ہو گا۔۔۔۔ تو چھوڑ یہ سب اور بھیج اُسے۔۔
میں آتی ہوں۔۔۔ بڑی دیر سے وہ تیرے ابا کے ساتھ صحن میں بیھٹا ہے۔۔۔ اور جو میں کہہ رہی اس پر عمل کری میں آکر باقی سمجھتی۔۔۔۔ حنا یہ کہتی باہر چلی جاتی ہے۔۔۔

حنا صحن میں۔۔۔ علیزے کی طعبیت ٹھیک نہیں ہے اس لیے وہ ابھی کیسے مل سکتی ہے۔
آنٹی کیا میں علیزے سے مل سکتا ہوں؟؟؟

اسد علیزے ابھی نہیں مل سکتی اگر آفس کا کوئی ضروری کام ہو تو علیزے کو کال کر لینا۔۔۔ وہ کال ضرور اٹینڈ کرے گی۔

ٹھیک ہے آنٹی اگر آپ کہہ رہی ہیں میں کال کر لوں گا۔۔۔۔ اور یہ کچھ چیزیں آپ کے لیے۔۔۔ اور چلا جاتا ہے۔
(اسد یہ بات سمجھ جاتا ہے کہ علیزے کے متعلق بات اسلم کے سامنے نہیں ہو سکتی اس لیے وہ علیزے کے تحائف کو حنا کے کہتا ہے)

منیر صوہیب کو اپنے پاس بولتا ہے۔
جی انکل آپ کو کچھ چاہیے؟؟؟
بیٹا میں گھر جانا چاہتا ہوں۔۔۔

ڈاکڑ سے بات کرو کے مجھے گھر جانے دیں۔۔۔ باقی علاج گھر ہو جاۓ گا۔
انکل یہ آپ کیسی بات کر رہیں ہیں۔۔۔۔ آپ کو ابھی علاج کی ضرورت ہے اور ڈاکٹر اس بات کے لیے کبھی نہیں مانے گۓ۔

صوہیب تم بات کر کے دیکھو مان جائیں گۓ ڈاکڑ ۔۔۔ ٹھیک ہے انکل میں بات کرتا ہوں۔۔۔۔آپ زیادہ نہ سوچھے۔
سیرت گھر آ کر بغیر کھانا کھاۓ ہی تھکاوٹ کو وجہ سے سو جاتی ہے۔

اہل, ہادی اور حاشر لان میں کافی پیی رہیے ہیں۔
ہادی اسد اس نکاح کے لیے راضی کیسے ہو گیا۔۔۔ اسد کا انٹریسٹ تو علیزے میں لگتا ہے۔
جی اہل بھائی آپ کا اندازہ بلکل ٹھیک ہے۔۔۔

Manzil-e-Ishq Leena Khan Episode-10

اسد آج بھی علیزے سے پیار کرتا ہے سیرت کے ساتھ نکاح انکل کے فورس کرنے پر کیا ہے۔۔۔ ہادی اہل کو ساری بات تفصیل سے بتاتا ہے۔
صوہیب تو نکاح سے پہلے بھی سیرت بھابھی کو اپنی بہن مانتا ہے اور ان کی بہت تعریف کرتا ہے۔۔۔

ویسے تصویر میں دیکھنے سے مجھے بھی بہت معصوم لگی ہے۔
وہ معصوم لگتی نہیں بلکہ بہت معصوم ہے۔۔۔ اگر میری بہن ہوتی تو ایسی ہی ہوتی بلکہ میں سیرت کو ہی اپنی پکی بہن بنا لوؔ گا۔۔۔ اتنی دیر سے چپ حاشر بولتا ہے۔

اہل اور ہادی دونوں حیرانی سے حاشر کی طرف دیکھتے ہیں۔
کیا ہے؟؟ آپ دونوں مجھے ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔

اہل ہاتھ لگا کر چیک کرتا ہے بخار تو نہیں۔۔۔ جو حاشر ایک لڑکی کی تعریف کر رہا ہے اور اسے اپنی بہن بنانے کا سوچ رہا ہے۔

بھائی سچ میں وہ اتنی ہی پیاری ہے۔۔۔ اور جس طرح سیرت نے مجھے بھائی بولا وہ بلکل بھی بناوٹی نہیں تھا۔
سچ میں جب آپ دونوں بھی سیرت سے ملیں گے تو آپ لوگ بھی اس کے fan ہو جائیں گے۔۔۔۔
اتنی دیر میں اہل کے فون پر مریم کی کال آ جاتی ہے۔۔۔

اہل فون کاٹ کر کمرے میں جانے کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے۔
حاشر دیکھ لو بھابھی آ جانے سے بھائی کتنے بدل جاتے ہیں۔۔۔۔ ایک کال پر بھائیوں کو چھوڑ کر اپنی بیوی کے پاس جا رہے ہیں۔

ہادی شرم کر لو تم تو پوری نند بنتے جا رہے ہو۔
اہل بھائی ان کا حال بھی آپ جیسا ہی ہو گا بس کوئی آ جاۓ ہادی کی زندگی میں۔

حاشر کی بات سن کر ہادی مذاق میں حاشر کو مارنے کےلیے اٹھتا ہے پر حاشر ہادی کا ارادہ جان کر اندر بھاگ جاتا ہے۔
اہل دونوں کو دیکھ کر ہستا ہوا اپنے کمرے کی طرف چلا جاتا ہے۔

حنا یہ لڑکا یوں علیزے سے ملنے کیوں آیا تھا۔۔۔ اسلم تہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تم اپنے کام سے کام رکھو۔۔۔حنا تم اپنے بچوں زندگی برباد کر رہی ہو ابھی بھی وقت ہے ورنہ ایک دن بہت پچتھاؤ گی۔

تم اب اپنا لکچر شروع نہ کرو۔۔۔ حنا اسد کی لائی ہوئی چیزیں اٹھا کر علیزے کےکمرے کی طرف بڑھ جاتی ہے۔

لے علیزے تیرا عاشق تیرے لیے لیا تھا۔۔۔ حنا چیزیں بیڈ پر رکھتی ہو کہتی ہے۔
علیزے شاپر چیک کرتی ہے تو اس میں مہنگے مہنگے دو پرفیوم اور گھڑی ہوتی ہے۔

علیزے میری بات دیھان سے سن۔۔۔ اسد تیرے لیے پگل ہے تیرے آفس نہ جانے سے تیرے لیے گھر تک آ گیا۔۔۔۔ ہر ماہ پچاس ہزار تنخواہ لتیی ہے کوئی کام کیے بغیر۔۔۔ ہر دوسرے دن دھیر ساری شیوپنگ۔۔۔

Manzil-e-Ishq Leena Khan Episode-10

سوچ جب اس کی بیوی بنے گی تو تیرے کتنے مزے ہو گۓ۔
اماں بیوی کیسے بنو اس کی۔
ابھی تو صرف نکاح ہوا ہے علیزے اور تو ابھی سے ہار گئی۔

اماں آج نکاح ہے۔۔۔ کل رخصتی ہو گی اور اسد کو اپنی بیوی سے بہت ہو جاۓ گی۔۔۔۔۔ مجھ سے معافی مانگے گا کے اُسے کبھی مجھے سے محبت تھی ہی نہیں وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے اس لیے مجھ سے نکاح نہیں کرسکتا۔

علیزے ابھی صرف نکاح ہوا ہے طلاق بھی ہو سکتی ہے۔۔۔ رخصتی کی نوبت آنے نہ دی۔۔۔ اور اگر آ بھی جاۓ تو گھر سے نکلنا مشکل نہیں۔۔۔

اگر تو اپنی جگہ خالی چھوڑے گی تو اسے کسی نے تو بڑھنا ہے! آئی سمجھ۔۔۔
چل اب نخرے چھوڑ اور فون کر آگے تجھے پتہ ہے کیا کرنا ہے۔

حنا کمرے سے چلی جاتی ہے اور علیزے اسد کو کال کرتی ہے جو جلد ہی اٹھالی جاتی ہے۔
ہیلو علیزے کیسی ہو؟
کیسی ہوسکتی ہوں! ماما نے بتایا تم آۓ تھے۔۔۔

میں سو رہی تھی اس لیے مل نہیں سکی! اور ان چیزوں کی کیا ضرورت تھی۔
میں اپنی خوشی سے لیا تھا! اب تمہاری طعبیت کیسی ہے؟؟؟

سر میں درد ہو رہا ہے بہت زیادہ۔۔۔۔
علیزے پھر تم آرام کرو۔
اسد I love you💞
میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔
I love you too meri jan❤…

اسد تم گھر نہ آنا پاپا کو اچھا نہیں لگتا! میں دو دن تک آفس آجاؤ گی۔
ٹھیک ہے۔۔۔ میں یہ دو دن بھی تہمیں دیکھے بغیر گزار لوں گا! تم ابھی آرام کرؤ۔

ok bye my love!!
Bye…Get well soon alizey!!

حاشر اپنے وعدے کے مطابق سیرت کو ہوسپٹل لیجانے کے آجاتا ہے۔
بوا کے بتانے پر کہ حاشر آیا ہے! سیرت نیچے آجاتی ہے۔
اسلام و علیکم! حاشر بھائی۔

سیرت سلام کرنے کے ساتھ اپنا سر حاشر کے آگے جہکاتی ہے۔
حاشر سیرت کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے۔
چلو سیرت ہوسپٹل چلے صوہیب بھی انتظار کر رہا ہوگا۔

جی حاشر! بس چلتے ہیں! پہلے آپ بتائیں ناشتہ کریں گے۔
اچھا! آپ بیھٹے میں کافی بنا کر لائی زیادہ ٹائم بھی نہیں لگے گا!۔

سیرت ہادی بھی باہر ہمارا ویٹ کر رہا ہے۔۔۔ کافی پھر کبھی پی لیں گے۔

ہادی بھائی اندر کیوں نہیں آۓ! میں انھیں لے کر آتی ہوں! سیرت کہتے ہوئے باہر چلی جاتی ہے۔
سیرت گاڑی کا شیشہ نوک کرتی ہے! ہادی فون پر بات کر رہا ہوتا ہے۔
شیشہ نیچے ہونے پر سیرت ہادی کو سلام کرتی ہے۔۔۔

ہادی بھائی آپ بھی اندر آجائیں! کوفی پی کر چلتے ہیں۔
ہادی فون بند کردیتا ہے! اور سیرت کے اسرار کرنے پر اندر آ جاتا ہے۔
حاشر تمہاری بہن تو بڑی عجیب ہے۔۔۔

کسی کو جاننے بغیر ہی اپنے گھر میں گھوسا لیتی ہے۔۔۔۔ ابھی کل تم سے ملی ہے! اور مجھے تو پہلی بار ملی ہے وہ بھی ضد کر کے اندر لانے کے لیے۔۔۔۔۔

اتنی دیر میں بوا کوفی کے کپ لے کر اندر داخل ہوتی ہیں! اور ہادی کی بات بھی سن چکی ہوتی ہیں۔
بیٹا یہ کوفی۔۔۔ بوا کوفی دونوں کو پیش کرتی ہے اور سوفے پر بیٹھ جاتی ہے۔

سیرت کی دوست کی کال آگئی ہے بات کرکے آتی ہے۔
1 منٹ کی خاموشی کے بعد بوا ہادی سے! بیٹا مجھے آپ لوگ برے نہیں لگے پر آپ سے ایک بات کہوں گی۔۔۔۔۔

میری بچی عجیب ہے کیونکہ اس نے چھوٹی عمر میں ہی رشتوں کی کمی دیکھی ہے! اپنے بہن بھائی ہوتے ہوۓ بھی وہ بکل اکیلی ہے۔۔۔۔۔

صوہیب نے ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کا فرض ادا کیا! اور صوہیب نے ہی آپ لوگوں کے بارے میں اسے سب بتایا ہوا ہے یہاں تک کہ آپ لوگوں کی تصویریں بھی دیکھائی ہوئی ہیں۔۔۔۔

میری بچی آپ لوگوں کو بھی صوہیب کی طرح لے رہی ہے! اگر آپ ایک دفعہ اس سے بےزاری کا اظہار کروں گے وہ چپ کر کے پیہچے ہٹ جائے گی۔۔۔۔۔

اتنی دیر میں سیرت آجاتی ہے۔۔۔۔ اور حاشر اٹھ کر سیرت کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے۔
کیا ہوا حاشر بھائی۔

کچھ نہیں میری بہن نے اتنی اچھی کوفی بنائی ہے تو بس تھوڑا پیار آ گیا۔۔۔۔ بتاؤ تمہیں کیا انعام چاہیئے۔
میں جو مانگو گی آپ مجھے دیں گے۔

Manzil-e-Ishq Leena Khan Episode-10

ہاں کیوں نہیں۔۔۔میری بہن جو کہے گی میں وہ لے کر دوں گا۔
آپ سجاول اور احد کو مجھ سے ملوانے یہاں لائے گے! ہادی اور حاشر سیرت کی خوائش جان کر حیران ہوتے ہیں۔

حاشر سیرت سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ جلدی ہی احد اور سجاول کو لے آئے گا۔۔۔۔ہادی ہوسپٹل چلنے کا کہتا ہے سیرت بوا کو خدا حفظ کہتی چادر اوڑھتی ان کے ساتھ ہوسپٹل چلی جاتی ہے۔

صدیقی منیر سے ملنے ہوسپٹل آتا ہے صوہیب صدیقی کو منیر ک ضد بتاتا ہے تو صدیقی منیر سے ضد کی وجہ معلوم کرتا ہے۔

صدیقی تم اپنی امانت مجھ سے لے لو۔۔۔ میں ایک ہفتے میں سیرت کی رخصتی کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ اور یہ وقت اپنی بیٹی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔۔۔ تم ڈاکڑ سے گھر جانے کی اجازات لو۔

Leave a comment

COVID-19 LIVE STATISTICS

Everybody is looking for good news, information, maps and live data about this nasty Coronavirus, and probably for tools to display.