منزل إ عشق

تحریر : لینا خان

Manzil-e-Ishq Leena Khan Episode-13

ہادی اور اسد صوہیب کے کمرے میں داخل ہوتے ہی حاشر اور صوہیب کو لڑتا دیکھ کر افسوس سے سر ہلاتے ہیں۔

اب بس کرو تم دونوں کب تک یہ بچوں جیسی حرکتیں کرو گے گدھوں۔۔۔

ہادی تم نے ہمیں گدھا بولا😡 جی مسٹر حاشر اینڈ صوہیب تم دونوں ہمیشہ کوئی فضول سی شرط لگتے ہو! اور پھر یہ کام کرتے ہو! ہادی کا اشارہ لڑائی کی طرف تھا۔۔۔

ہادی بس کر یار پر یہ دونوں بہت بار سمجھ داری کا ثبوت دیتے ہیں! اسد سے تعریف سن کر دونوں معصوم سی مسکراہٹ دیتے ہیں☺😊

اسد تم بھی سمجھ داری کا ثبوت دے دو! تمہارا مطلب کیا ہے ہادی اگر تم علیزے کے متعلق بات کر! اسد میں اس ٹائم کوئی بحث نہیں کرنا چاہتا میرا موڈ بہت اچھا ہے! تم فریش ہو لو پھر کافی پیتے ہیں۔۔۔۔

اسد اپنے کمرے کی طرف چلا جاتا ہے۔۔۔
ہادی موڈ اتنا اچھا ہونے کی وجہ بھی بتاؤ! حاشر تم کچن میں کافی کا بول کر آؤ! ہادی ایسا کیوں لگ رہا ہے کے تم مجھے کمرے سے نکلنا چاہ رہے ہو۔۔۔۔۔😟

حاشر کافی کا بول کر آؤ ابھی! ہادی کہیں سے بھی تمہارا موڈ اچھا نہیں لگ رہا گدھے کے بھائی گدھے😂😂اور حاشر باہر کو ڈور لگا دیتا ہے! حاشر تو واپس آ پھر بتاتا ہوں۔۔۔

گدھے میرا مطلب ہادی کیا بات ہے! جو تم حاشر کو یہاں سے بھیج رہے تھے؟؟؟ ہادی کوٹ کی اندرونی پوکٹ سے والیٹ نکل کر صوہیب کی طرف بڑھتا ہے۔۔۔

واہ ہادی واہ آج اتنے مہربان کے اپنا پورا والٹ دے رہے ہو! بس بس مسٹر صوہیب اپنی خوش فہمی کو یہی بریک لگاؤ! یہ اسد کا ہے اور تم نے اس کے کمرے تک پہچانا ہے کسی کے علم میں آئے بغیر۔۔۔۔

وہ تو ٹھیک ہے پر یہ تمہارے پاس کیا کر رہا ہے؟؟ اور تم بھی تو اسد کو دے سکتے تھے؟؟؟ ہادی آج کی ساری کہانی صوہیب کو سنتا ہے۔۔۔

Manzil-e-Ishq Leena Khan Episode-13

کہ اسی وقت دروازہ کھول کر حاشر اندر آتا ہے۔۔۔۔
ہادی تم نے اس چڑیل کے بہت کم پیسے لگوائے ہیں۔۔۔۔

اور تہمیں کیا لگتا ہے وہ سکون سے رہے گی! وہ یہ پیسے اسد سے نکلوا لے گی کوئی نہ کوئی ڈرامہ کر کے حاشر بکل ٹھیک کہہ رہا ہے ہادی۔۔۔

خیر تم لوگ ماما کے پاس چلو آج ان کے ساتھ کافی پیے گے! میں یہ اسد کے کمرے میں رکھ کر آتا ہوں۔۔۔
مینر ضد کرکے ڈاکڑ سے اجازات ملنے پر گھر آ جاتا ہے۔۔۔

مینر تم وقت پر دوائی کھانا اور آرام کرنا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے! سب ٹھیک ہو جائے گا صدیقی مینر کو سینے سے لگتے ہوۓ حوصلہ دیتا ہے۔۔۔۔

سیرت بیٹا اگر کوئی ایمرجنسی ہو تو مجھے فون کر دینا اور پریشان نہیں ہونا مینر اب ٹھیک ہے۔
بابا جانی آپ کی دوائی کا ٹائم ہو گیا ہے

آپ پہلے یہ سوپ پیی لیں سیرت سوپ کا چیمیچ مینر کے طرف برھاتی ہوئے کہتی ہے! دوائی کھانے کے بعد مینر سیرت کو رخصتی کا بتاتا ہے۔۔۔

بابا جانی میں ابھی آپ کو اس حال میں چھوڑ کر کیسے جاسکتی ہوں! سیرت میری گڑیا اہل اسی ہفتے آرہا ہے پھر میں علاج کے لیے لندن چلا جاؤں گا! زندگی کا پتہ نہیں کبھی دوبارہ پاکستان آسکوں گا یا نہیں۔۔۔

آپ کو کچھ نہیں ہوگا سیرت مینر کے سینے سے لگتے ہوئے کہتی ہے۔۔۔
سیرت کل فراز کی فیملی اور صدیقی کی فیملی رات کا ڈنر یہاں کریں گی۔۔۔

ٹھیک ہے بابا تیاری ہو جائے گی! اب آپ آرام کریں ٹھیک ہے! گڑیا آپ بھی آرام کرو میں فراز کو فون کر کے کل کے کھانے کا کہہ دوں۔۔۔۔

علیزے یہ کیا سارا سامان تو نے پھلایا ہوا ہے! تیرا باپ گھر آنے والا ہے! یہ سب دیکھ کر فضول کے سوال جواب شروع کر دے گا۔۔۔

تیرے کو اتنی دفعہ کہا ہے تھوڑا احتیاط کیا کر تیرے باپ کو شک ہے تیری جوب پر۔۔۔۔
اماں بس کر پہلے ہی میرا دماغ خراب ہے اوپر سے تو شروع ہو گئی ہے۔۔۔

اور جو تو کرتی ہے جب ابا کو وہ پتہ چلا تو! علیزے کم بولا کر دیواروں کے بھی کام ہوتے ہیں! اور تو ہر کام میں شامل ہے۔۔۔۔

Manzil-e-Ishq Leena Khan Episode-13

اماں بس کر پہلے ہی آج سالےہادی نے پیسے لگوا دیے ہیں! اور تو میرا دماغ خراب کر رہی ہے! علیزے بس کر تجھے کیا فرق پڑتا ہے میں جانتی ہوں تو دگنی رقم اپنے عاشق سے لی گی۔۔۔

اماں تو ہے بڑی چیز میں آرام کرنے جا رہی ہوں تو اقصی کو یہ سب دے۔۔۔۔

ہادی میں گھر جا رہا ہوں تم چلو گئے! حاشر تم جاؤ مجھے ابھی صوہیب سے کچھ ڈسکس کرنا ہے! ٹھیک ہے جیسے تمہاری مرضی پھر میں اکیلا ہی جیا بھابھی کو گھر چھوڑ دوں گا۔۔۔

کیا مطلب تمہارا حاشر؟؟؟
مطلب یہ کے مریم بھابھی کا فون آیا ہے! کہ ان کی بہن میری بھابھی کو ان کی دوست کی گھر سے لے کر ان کے گھر چھوڑا جائے۔

ہادی تمہارا فون بند تھا! اس لیے بھابھی نے مجھے کال کی پر تم نہیں جانا چارہے تو کوئی بات نہیں۔۔۔۔ صوہیب میں کل تم سے آفس میں ملتا ہوں۔۔۔

چلو حاشر! صوہیب اور حاشر دونوں ہی کہکہ لگتے ہیں ہادی کی جلد بازی پر۔۔۔۔
جیا اہل کی سالی مریم کی بہن ہے! جیا اور ہادی کا نکاح مریم کی خواہش پر ہوا۔۔۔

ہادی نے اپنے تمام جزبات اپنی بیوی کے لیے سنبھال کر رکھے! اور مریم کو اپنی بڑی بہن کا درجہ دیتے ہوۓ لڑکی پسند کرنے کی اجازات دی۔۔۔۔

جیا کا ماسٹرز مکمل ہونے میں ایک سال باقی ہے یعنی رخصتی میں بھی ایک سال باقی ہے۔۔۔۔
ہیلو بھابھی کیسی ہیں آپ؟؟؟ میں ٹھیک ہوں حاشر۔۔۔

سوری بھابھی آج میں کباب میں ہڈی ہوں! کیوں کہ آپ کے شوہر کی گاڑی خراب ہے آج! ہادی مسلسل شیشے سے جیا کو ہی دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔

ہادی کو مسلسل اپنی طرف دیکھ کر آنکھیں دیکھاتی ہے! جس سے ہادی کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے! گھر پہنچ کر حاشر فون سننے کے لیے گاڑی سے باہر نکل جاتا ہے۔۔۔

ہادی آپ اندر نہیں آئے گے۔۔ماما سے مل لیتے! میری جان پہلے ان کی بیٹی سے تو مل لوں! ہادی پورا جیا کی طرف گھوم جاتا ہے۔۔۔

ایک ہاتھ سے جیا کو اپنے ساتھ لگتا ہے اور جیا کے سر کو لب سے چھوتا ہے۔۔۔
ہادی حاشر آ جاۓ گا۔۔۔

جیا ہادی کو خود سے دور کرتے ہوۓ کہتی ہے اور دروازہ کھولنے لگتی ہے! کہ ہادی جیا کا ہاتھ پکڑ کر روکتا ہے۔۔۔ بیگم خداحفظ نہیں بولیں گی۔۔۔۔۔

خداحفظ جیا ہادی کو دیکھ کر کہتی ہے جب ہادی جیا کے گال پر اپنے لب رکھ دیتا ہے! ایسے کہتے ہیں۔۔۔۔ خداحفظ ہادی چہرے پر مسکراہٹ لیے جیا کی لرزتی پلکوں کا کھیل دیکھتا ہے۔۔۔

ڈرپوک! جیا اپنے لیے ڈرپوک لفظ سن کر منہ پھولا لیتی ہے۔۔۔ اگر اتنی ہمت ہے تو ایسے سب کے سامنے مل کر دیکھائیں۔۔۔

Manzil-e-Ishq Leena Khan Episode-13

جلدی سے دروازہ کھولتی گاڑی سے نکل جاتی ہے۔۔۔۔
میری جان تب آپ ہی ناراض ہوگی! ہادی جیا کو گھر کے اندر جاتا دیکھ کر سوچتا ہے۔۔۔۔

ہادی اب گھر چلیں! تو میں نے کب روکا ہے! نہیں وہ تم دروازے کو دیکھ رہے تھے تو مجھے لگا کے شاید تم اندر جانا چاہ رہے ہو! حاشر یہ چھوڑو یہ بتاؤ! کہ کسی کا فون تھا! جو تم یہاں نہیں سن سکتے تھے؟؟؟

مسٹر ہادی میرے جھوٹے فون کی وجہ سے ہی آپ جیا بھابھی کو خداحفظ کہہ سکے ہیں! حاشر کی بات پر ہادی کےچہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔۔

Leave a comment

COVID-19 LIVE STATISTICS

Everybody is looking for good news, information, maps and live data about this nasty Coronavirus, and probably for tools to display.